17 فروری 2014 - 20:30
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں جھڑپ

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں ہندوستانی سیکیورٹی فورسیز اور حزب المجاہدین کے گروہ کے مسلح افراد کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں ، اس گروہ کا ایک کمانڈر "محمد شفیع شیخ" ہلاک ہوگیا ہے۔

ابنا: ہندوستان کی سیکیورٹی فورسیز نے اعلان کیا ہے کہ یہ جھڑپ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے مرکز سری نگر کے شمال مغرب میں ہوئی ہے۔ ہندوستان کی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ اس ملک کی سیکیورٹی فورسیز کے اہل کاروں کو حزب المجاہدین کے عناصر نے اپنے محاصرے میں لے لیا تھا اور اس جھڑپ کا آغاز بھی مسلح گروہ کے عناصر کی جانب سے کیا گیا ہے۔اس جھڑپ میں سرکاری فورسیز کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

.......

/169